بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال میں داخل کروا دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 مارچ 2018 18:21

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال میں داخل کروا دیا
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھرخراب ہوگئی،جس کے باعث انہیں پھرہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کواان کے بیٹے حسن نواز چیک اپ کیلئے ہسپتال لے کرگئے لیکن ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی خرابی کودیکھ کرانہیں دوبارہ ہسپتال میں داخل کرنے کافیصلہ کیا۔جس پرانہیں مقامی ہسپتال میں دوبارہ داخل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے بیگم کلثوم نواز کالندن میں گلے کے کینسر کاعلاج چل ہے۔تاہم بیگم کلثوم نوازکی طبیعت سنبھل نہیں رہی۔ڈاکٹرز نے ایک بار بیگم کلثوم نواز کوطبیعت خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل کرلیا ہے۔