وزیر ِاطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی اخونزادہ چٹان پر حملے کی مذمت

اتوار 18 مارچ 2018 18:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) وزیر ِاطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اخونزادہ چٹان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اتوار کو جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو خوفزدہ نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اخونزادہ چٹان کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مشکل وقت میں پیپلز پارٹی اخونزادہ چٹان کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :