Live Updates

نوازشریف کا ووٹ کے تقدس کا بیانیہ گھر گھر پہنچ گیا ہے،مریم نواز

عوام وعدہ کریں!2018ء الیکشن میں سازشی مہروں اور کٹھ پتلیوں کو ووٹ نہیں دینگے،سینیٹ الیکشن میں نوازشریف کوہرانے کی کوشش کی گئی،لیکن نوازشریف پھر جیت گیا۔سانگلہ ہل میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 مارچ 2018 18:12

نوازشریف کا ووٹ کے تقدس کا بیانیہ گھر گھر پہنچ گیا ہے،مریم نواز
سانگلہ ہل(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ووٹ کے تقدس کا بیانیہ گھر گھر پہنچ گیا ہے،وعدہ کریں ،2018 الیکشن میں سازشی مہروں اور کٹھ پتلیوں کو ووٹ نہیں دوگے،سینیٹ الیکشن میں نوازشریف کوہرانے کی کوشش کی گئی،لیکن نوازشریف پھر جیت گیا۔انہوں نے سانگلا ہل میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہسانگلا ہل کے بھائیوں ،بہنوں کی کمٹمنٹ کوسلام کرتی ہوں۔

سینیٹ الیکشن بولیاں لگیں اور نوازشریف کوہرانے کی کوشش کی گئی لیکن اس سے نوازشریف کی جیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی فتح یہ ہے کہ جب الیکشن 2018ء میں صرف چند ہفتے رہ گئے ہیں توسازشیوں نے فیصلہ آسان بنادیا ہے۔عوام نے سازشیوں کوپہچان لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب جب عوام ووٹ لینے آئیں گے توکس منہ سے آئیں گے؟ لاڈلہ کہے گا کہ میں تمہارے ووٹوں کاسودا کرکے آیا اور چہیتا کہے گا کہ میں خریدے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مریم نوازنے زرداری عمران بھائی بھائی کا نعرہ لگوا دیا۔انہوں نے کہاکہ یہ دونوں اندر سے ملے ہوئے ہیں۔ان کانظریہ ایک ہے۔یہ دونوں ایک دوسرے ے اتحادی ہیں۔مریم نوازنے کہاکہ دنیا کی تاریخ کاپہلا مقدمہ ہے کہ سزا اس کیس میں سنائی گئی جو عدالت میں لگا ہی نہیں تھا۔نوازشریف کوسزا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پردی گئی ۔یہ الزام درخواست گزار نے لگایا ہی نہیں تھا۔بات اربوں کی کرپشن کی تھی لیکن سزا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنااہل کیاگیا۔نوازشریف پردس روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرپائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات