بلاول بڑھکیں مارنے کی بجائے اپنے والد آصف علی زرداری کی لوٹ مار کا حساب دیں ‘اعجاز چوہدری

2018کے انتخابات میں شریف برادران کی سیاست کا عوام اپنے ووٹوں کی طاقت سے صفایا کر دینگے ‘مرکزی رہنما پی ٹی آئی

اتوار 18 مارچ 2018 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹوبڑھکیں مارنے کے بجائے اپنے والد آصف علی زرداری کی لوٹ مار کا حساب دیں ، مریم نواز کی ملکی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی نے نواز شریف کی سیاست تباہ کر دی ہے ، نواز شریف جھوٹ بولتے تھکتے نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ رونا دھونا اور جیل نواز شریف کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے ، 2018کے انتخابات میں شریف برادران کی سیاست کا عوام اپنے ووٹوں کی طاقت سے صفایا کر دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف مظلومیت کا رونا رونے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، پچھلی حکومت میں شریف برادران آصف زرداری کی لوٹ مار پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی تھی ، شہباز شریف جنوبی پنجاب کے وسائل عوام پر خرچ کرنے کے بجائے تخت لاہور کو بچانے کے لئے یہاں اجاڑ دئیے ہے ،صوبے کی عوام تعلیم ، صحت ، پانی ، علاج سمیت دیگر سہولتوں سے محروم ہے ،کسان اور مزدور طبقہ کچل کر رہ گیا ہے ، پنجاب حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے پسے ہوئے طبقات کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ عوام کو سہانے خواب دکھا کر بے وقوف بنایا جا رہا ہے ۔