Live Updates

حمزہ شہباز نے عوامی جلسے میں وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگوا دیے

خان صاحب! نوازشریف بننے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں، عمران خان چھپتا پھر رہا ہے،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم اور علامہ اقبال کاپاکستان بنائیں گے۔حمزہ شہبازکا عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 مارچ 2018 17:51

حمزہ شہباز نے عوامی جلسے میں وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگوا دیے
سانگلہ ہل(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز نے وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگوا دیے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب! نوازشریف بننے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں، عمران خان چھپتا پھر رہا ہے،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم اور علامہ اقبال کاپاکستان بنائیں گے۔انہوں نے سانگلا ہل میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف بننے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔

نواز شریف کون ہے؟ 1993ء کا دور تھا۔ دیال سنگھ کے پاس گولیاں چل رہی تھیں۔میں نوازشریف کے ساتھ تھا۔شدید فائرنگ ہورہی تھی۔لوگوں نے کہاکہ میاں صاحب گاڑی میں بیٹھ جائیں گولیاں چل رہی ہیں۔لیکن نوازشریف نے کہاکہ میرے کارکن باہرکھڑے ہیں میں بھی ساتھ ہی کھڑا ہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں ہیلری کلنٹن کافون آیا کہ آپ کی جان کوخطرہ ہے باہرنہ نکلیں ۔

لیکن نوازشریف نے کہا کہ جان جاتی ہے جائے عوام کے ساتھ باہرضرور نکلوں گا۔عمران خان صاحب نوازشریف ایسے نہیں بنتے۔مشرف دور میں اٹک جیل سے باہرمیری بوڑھی دادی گھنٹوں بیٹے سے ملاقات کیلئے انتظار کرتی تھی۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دادا کولحد میں اتارا لیکن بیٹے نوازشریف کوپاکستان نہیں آنے دیاکس کس قربانی کی بات کرو گے؟انہوں نے کہاکہ ملک میں موٹروے بنی نوازشریف نے بنائی۔ایک وقت وہ بھی آیا جب ہندوستان کے مقابلے میں پانچ ایٹمی دھماکے کیے۔حمزہ نے کہاکہ عمران خان چھپتے پھرتے ہو۔لیکن نوازشریف آج بھی عوام میں موجود ہے۔لودھراں کے الیکشن میں جہانگیرترین کاجہاز کریش ہوگیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات