راولپنڈی ڈویژن ریلوے کو آٹھ ماہ میں 1497.362 ملین روپے کی آمدن ہوئی

اتوار 18 مارچ 2018 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 1479.389 ملین روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 1497.362 ملین روپے کما لیے ۔ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او )ریلوے رضا علی حبیب نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے پسینجر سروسز کے ذریعے آٹھ ماہ میں مقررہ ہدف سے 17.964 ملین روپے اضافی کمائے ۔

انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ 2013میں پاکستان ریلوے کی مسافر و مال بردار ٹرینوں کے ساتھ دیگر تمام سروسز کی مجموعی آمدن 18ارب روپے تھی جبکہ رواں مالی سال کے صرف پہلے آٹھ ماہ کے دوران تقریباً31ارب روپے کا ریونیو حاصل کر لیا گیا ہے ۔رضا علی حبیب نے قومی خبررساں ادارے کو مزید بتایاکہ 2017میں ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے 1864.213 ملین روپے کی آمدن کی جبکہ 42,56,318 مسافروں نے ریل کا سفر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ گذشتہ برس ریلوے راولپنڈی ڈویژن کی مسافر ٹرینوں کی آمدن 1864.213 ملین روپے ،مال بردار ٹرینوں کی آمدن 448.728 ملین روپے رہی جبکہ دیگر مدوں میں ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے 290.919 ملین روپے کا ریونیو حاصل کیا ۔رضا علی حبیب نے مزید کہاکہ ریلوے انتظامیہ ،آفیسرز اور ورکرز کی کوششوں اور شبانہ روز انتھک محنت کی بدولت ریلوے راولپنڈی ڈویژن کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔انہوںنے بتایاکہ ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے مسافروں کی سہولت کے لیے ای ٹکٹنگ اور ڈپلی کیٹ ٹکٹ کی سہولت سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :