بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اسرائیلی طرز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،فریڈم پارٹی

اتوار 18 مارچ 2018 17:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اسرائیلی طرز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کشمیریوں کو اقتصادی طورپر کمزرو کرنے کی کوشش کررہا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اگر بھارت کشمیر میں خون خرابہ روکنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو اُسے فوری طور پر جموںو کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتے ہوئے اس کے حل کیلئے ٹھوس اقدام کرنے چاہیے۔

انہوںنے کہاجموںو کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 18قرار دادیں منظور کررکھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت ضد اور ہٹ دھرمی ترک نہیں کرتا اس وقت تک سرحدوں پر کشیدگی جاری رہے گی کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر ہے۔ انہو ں نے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی سیاسی قیادت بچگانہ بیانات دے کر بھارتی فورسز کوکشمیریوں کا قتل عام کرنے پر اکسارہی ہے۔

ترجمان نے بھارت پرزوردیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کے لیے اقدامت کرے۔دریں اثنائفریڈم پارٹی کا ایک وفد پارٹی رہنماانجینئر فاروق خان کی قیادت میں بالہامہ گیا اور معروف شاعر مدہوش بالہامی سمیت بھارتی فورسز کی طرف سے تباہ کئے گئے مکانات کے مالکان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔وفد نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہیدہونے والے نوجوانوں راسخ نبی اور شبیر احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔پارٹی کا ایک اور وفد غلام رسول نواز کی سربراہی میں اونتی پورہ گیا اور شہیدنوجوان شبیر احمد کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :