آصف علی زرداری کی مہمند ایجنسی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

اتوار 18 مارچ 2018 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) آصف علی زرداری کی مہمند ایجنسی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، پولیو رضا کاروں کی شہادت پر اظہار افسوس۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہاکہ پولیو ورکر قوم کے ہیرو اور محسن ہیں، پولیو رضا کاروں پر حملہ کرنے والے قوم کے دشمن ہیں۔آصف علی زرداری نے کہاکہ مغوی رضا کاروں کی رہائی کے لیئے اقدام اٹھائے جائیں۔پولیو رضا کاروں کیلئے رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :