طلحہ برکی سانحہ رائیونڈ بم دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد سعید کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت

اتوار 18 مارچ 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) وزیر اعلی پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری ٹو طلحہ برکی سانحہ رائیونڈ بم دھماکے میں شہید ہونے والے دیو سائی گائوں کے شہید کانسٹیبل محمد سعید کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

رائیونڈ بم دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد سعید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی طلحہ برکی نے کہاکہ شہید کبھی مرتے نہیں، وہ زندہ ہوتے ہیں۔

پوری قوم کو محمد سعید جیسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔انہوںنے کہاکہ شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاک فوج کے کامیاب آپریشن کی وجہ سے دہشتگردوں کا قلع قمع ہوچکا ہے۔ قوم دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں۔پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی طلحہ برکی نے کہاکہ شہدا کا خون قرض ہے، ہر قطرے کا حساب لینے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :