’’نوٹوں ‘‘کیلئے سیاست کرنیوالے ’’ووٹوں ‘‘کی تقد س کی بات کررہے ہیں ‘ چوہدری سرور

بر وقت اور شفاف انتخابات پوری قوم کا مطالبہ ہے ہم مخالفین کو ہر انتخابی محاز پر بھر پور شکست دیں گے ‘تقریب سے خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ’’نوٹوں ‘‘کیلئے سیاست کرنیوالے ’’ووٹوں ‘‘کی تقد س کی بات کررہے ہیں مگر قوم انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے ،کر پشن کے کینسر کے خاتمے کے ساتھ ہی سیاست بھی کر پشن کر نیوالوں سے پاک ہو جائیں گی ،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا دعویٰ کر نیوالوں نے ملک کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا ،بر وقت اور شفاف انتخابات پوری قوم کا مطالبہ ہے ہم مخالفین کو ہر انتخابی محاز پر بھر پور شکست دیں گے اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنے گے ۔

وہ اتوار کے روز جشن بہاراں کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شر کت کے موقعہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کی بنیاد رکھنے والوں کی سیاست اپنی موت مر رہی ہے اورکر پشن کی دولت چھپانے کیلئے اب ووٹ کے تقدس کا نعرہ لگارہے ہیں مگر قوم انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیگی اور کر پٹ عناصر کو اپنے انجام سے دوچار ہونا ہی پڑ یگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں ووٹ کا تقدس کر پشن کر نے یا کر پشن بچانے سے نہیں بلکہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ’شفاف احتساب اور پار لیمنٹ کو کر پٹ عناصر سے پاک کر نے سے ممکن ہوگا اور پاکستان تحر یک انصاف بھی ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور احتساب کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے نتیجے میں کر پٹ لوگ اپنے انجام سے دوچار ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو سیاسی شعور دیا ہے جسکی وجہ سے آج عوام بھی نہ صرف اپنے حقو ق بلکہ ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :