پنڈوری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے، راجہ مقصود احمد خان

اتوار 18 مارچ 2018 17:10

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) پنڈوری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر اسمبلی اور صدر مسلم لیگ ن ضلع بھمبر راجہ مقصود احمد خان نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرراجہ غلام ربانی کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب کا انعقاد مسلم لیگ ن کے سمندر پار پاکستانی راہنماراجہ آفرا سیاب نے نو تعینات شدہ ایڈمنسٹریٹر کے اعزاز میں مقامی میرج ہال میں دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیں حلقہ کے لیے جتنے بھی ترقیاتی فنڈ ملا اُس کا حصہ پنڈوری کو ملا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر راجہ غلام ربانی نے کہا کہ پنڈوری میراگھر ہے اور بنڈالہ اور پنڈوری میں کوئی فرق نہیں ہے ہم راجہ مقصود احمد کی قیادت میں اور راہنمائی میں پنڈوری کو مثالی گائو ں بنا کر دم لیں گے۔