بارکھان میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

اتوار 18 مارچ 2018 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) کوہلو کے علاقے بارکھان میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ،لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کو بارکھان کے علاقے رکھنی میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا زخمی اور لاش کو بی ایچ یو رکھنی منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے