کوئٹہ،نواحی علاقے کچلاک میں ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق ،دو زخمی

اتوار 18 مارچ 2018 17:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق دو زخمی ،پولیس کے مطابق اتوار کو کچلاک بائی پاس پر ٹریفک حادثہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ،لاشوں اور زخمیوں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کوورثاء کے حوالے کردیاگیا جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے مزید کاروائی جاری ہے ۔