Live Updates

بے بی بلاول اپنے والد زر داری سے پوچھیں وہ بغیر محنت کے ارب پتی کیسے بن گئے ،ْ عمران خان

سال کراچی میں آپ کی حکومت رہی ،ْ کراچی والوں کو پانی بھی نہیں دے سکے ،ْ تحریک انصاف کے چیئر مین میڈیا سے بات چیت

اتوار 18 مارچ 2018 16:40

بے بی بلاول اپنے والد زر داری سے پوچھیں وہ بغیر محنت کے ارب پتی کیسے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بے بی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے والد آصف زرداری سے پوچھیں کہ وہ بغیر محنت ارب پتی کیسے بن گئی ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے کراچی کے حالات پر بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی ملا ہوا ہے، شہر میں ساڑھی650 مقامات ہیں جہاں سے کھیتوں کو پانی دیا جارہا ہے ان میں سیوریج کا پانی ملا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بے بی بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں 10 سال کراچی میں آپ کی حکومت رہی، لیکن آپ کراچی والوں کو پانی بھی نہیں دے سکے، دس سال میں کراچی اور اندرون سندھ میں کوئی ایک چیز بتائیں جو آپ نے ٹھیک کی ہو، بلاول اپنے والد آصف زرداری سے پوچھیں کہ بغیر محنت کئے وہ کیسے ارب پتی بن گئے، یہ بتائیں 10سال میں پیپلز پارٹی نے کون سی بنیادی ضروریات پوری کیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات