نکیال ،ْ بھارتی فورسز پھر بلا اشتعال فائرنگ ،ْ دو لڑکیوں سمیت نو افراد زخمی

پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

اتوار 18 مارچ 2018 16:40

نکیال ،ْ بھارتی فورسز پھر بلا اشتعال فائرنگ ،ْ دو لڑکیوں سمیت نو افراد ..
نکیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے علاقے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو لڑکیوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے ،ْ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔نکیال کے اسسٹنٹ کمشنر ولید انوار نے بتایا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب تقریباً تمام گاؤں میں صبح 7 بجے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری تعداد میں مارٹر گولے برسائے۔

بھارت کی جانب سے فائر کیا جانے والا ایک شیل پالانی گاؤں میں حاجی اسلم کے گھر کی چھت پر گرا جس کے نتیجے میں ان کی دو بیٹیاں زخمی ہوئیں جن کی شناخت 22 سالہ مسرت اور 15 سالہ ثمرہ کے نام سے کی گئی۔

(جاری ہے)

جیر مرگ اور دھاروتی ناری گاؤں میں بھی بھارتی گولوں سے 11 سالہ علیبہ مجید اور 35 سالہ محمد زہور مغل زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ بالا کوٹ کے علاقے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں 18 سالہ عبدالعزیز، 52 سالہ عبدالغنی اور ان کی 42 سالہ اہلیہ فرزند بیگم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نار دبسی گاؤں میں 50 سالہ شمیم اختر بھی زخمی ہوئے ،ْاسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 6 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

متعلقہ عنوان :