مانک پیاں مہاجر کیمپ بی2میں 20 سالہ پرانی سیوریج لائنیں ٹھوٹ پھوٹ کا شکار

گلیاں گندے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظرپیش کرنے لگی

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) مانک پیاں مہاجر کیمپ بی2میں 20 سالہ پرانی سیوریج لائنیں ٹھوٹ پھوٹ کا شکار،گلیاں گندے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظرپیش کرنے لگی،بلدیہ احکام کاسیوریج لائنیں کھولنے سے انکار ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کو کئی بار مطلع کرنے کے باوجود سیوریج لائنیں نہ کھولی جاسکیں،اہل محلہ نے وزیراعظم اور چیف سیکرٹری سے بلدیہ کی غفلت،لاپروائی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مہاجرکیمپ مانک پیاں بی2میں 20سال قبل بچھائی جانے والی سیوریج لائنیں ناکارہ ہو چکی ہیں آئے روز سیوریج لائنیں بند ہونا معمول بن چکا ہے گلیوں میں گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بدبو تعفن اور بیماریاں پھیل چکی ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول کو کئی بار مطع کرنے کے باوجود سیوریج لائنیں نہ کھولی جاسکیںاس موقع پر اہل محلہ شاہ زلی اعوان،راجہ نسیم،راجہ ساجد،عمرقریشی ،شکیل اعوان ،محمد صادق اعوان،محمد علی ودیگر نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے سیوریج لائن آئے روز بند رہتی ہے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائنیں کھولتے ہیں وزیراعظم سیکرٹریٹ سے ایک کلومیٹر دور ہمارا یہ حال ہے بلدیہ حدود میں رہنے کے باوجود بلدیہ احکام ہماری بات نہیں سنتے کئی بار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور دیگر متعلقین کو مطلع کیا مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں،جس پر پیدل چلنا محال ہو چکا ہے،سیوریج کا آلودہ پانی کھڑا ہو نے سے ہر وقت سمل پھیلی رہتی ہے جس سے علاقہ میں تعفن پھیل چکی ہے،علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج کا پانی روزانہ نکا لتے ہیں مگر سیوریج بیس سال قبل بچھائی گئی تھی اب جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے مہاجرین کیمپوں کے اندر نئی سیوریج لائنیں اور پختہ راستے دینے کا اعلان کیا تھا مگر عملدرآمد نہ ہو سکا وزیراعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری فی الفور نوٹس لیں اور ہمیں سیوریج کے گندے پانی اور دیگر مسائل سے چھٹکارادلائیںبصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :