محکمہ تعلیم آزادکشمیر نے درجنوں اساتذہ کے ٹائم سکیل کیسز یکسو کر دیے

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) محکمہ تعلیم آزادکشمیر نے درجنوں اساتذہ کے ٹائم سکیل کیسز یکسو کر دیے ،ترقیابیوں اور سلیکشن بورڈز کے معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ،70سے زائد کیسز یکسو ہونے پر اساتذہ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،سیکرٹری تعلیم اور ناظم اعلیٰ نسواں کو زبردست خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم اور ناظم اعلیٰ تعلیم نسواں نے شعبہ زنانہ کے اساتذہ کے سالہا سال سے رکے ہوئے ٹائم سکیل کے تمام کیسز کو یکسو کر دیا ہے ،اس وقت تک 70سے زائد کیس یکسو ہو چکے ہیں جب کہ رہ جانے والے کیسز بھی آئندہ چند روز میں یکسو ہو جائیں گے ،علاوہ ازیں محکمہ تعلیم شعبہ زنانہ کی ترقی یابیاں ،سلیکشن بورڈز کے معاملات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے ،شعبہ زنانہ سے وابستہ اساتذہ برادری نے سیکرٹری تعلیم اور ناظم اعلیٰ نسواں کو ذاتی دلچسپی لینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :