آزادکشمیر کے عوام کو بااختیار اور باوقار بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ‘تاریخ میں پہلی مرتبہ آزادکشمیر کے امور پر جاندار انداز میں پیش رفت ہو رہی ہے

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی پارٹی وفود سے گفتگو

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کو بااختیار اور باوقار بنانے کیلئے مسلم لیگ ن نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ آزادکشمیر کے امور پر جاندار انداز میں پیش رفت ہو رہی ہے مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے عام انتخابات میں جو منشور دیا اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے آئینی ترامیم اور کونسل کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے ریاست اور عوام کے مفاد میں حکومتی فیصلوں سے ہماری آئندہ نسلیں مستفید ہو ں گی وفاقی سطح پر حل طلب معاملات پر موجودہ حکومت نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں کامیابیاں حاصل کی ہیں آزادکشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق اور گزشتہ انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی حکومت ہر فورم پر بھرپور کردارادا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر آزاد حکومت کو با اختیار اور باوقار بنانے کے خواہشمند ہیںاس سے نا صرف آزاد حکومت کو مالی اور انتظامی اختیارات حاصل ہونگے بلکہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید موثر ہونگے وزیراعظم راجہ فاروق حید رکی قیادت میں موجودہ حکومت نے تعلیم اور صحت کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں گزشتہ دو سالوں کے دوران آزادکشمیر کے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی یقینی بنائی گئی این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کا قیام کر کے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے موجودہ دور میں آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ سو فیصد اضافہ کر کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں آزاد کشمیر میں حقیقی ترقی کا آغا زہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ریاست اور عوام کے مفاد میں بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے سیاسی مفادات کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھانے کے بجائے موجودہ دور میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جسکے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں آزادکشمیر کے عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور میں بھرپور اقدامات اٹھائے اور موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ریاستی عوام کو ان کے جائز حقوق دلوانے کیلئے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھا ہے آئندہ چند دنوں میں عوام کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی