ڈیلمر نے مرسڈیز کاروں کی پیداوار 3 ملین یونٹ سالانہ کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ڈیلمر نے اپنی مرسڈیز بینز کاروں کی سالانہ پیداوار 2.4 ملین سے بڑھا کر 3 ملین کرنے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ایک اعلی عہدیدار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2017 کے دوران اس کی مرسڈیز بینز کاروں کی پیداوار 2.4 ملین یونٹ رہی جس کو بڑھا کر سالانہ 3 لاکھ یونٹ تک لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔