عدلیہ‘ فوج اور پارلیمنٹ میں کوئی خرابی نہیں‘ شریف برادران عدلیہ اور فوج کو گالیاں دینے سے روکیں،چوہدری پرویز الٰہی کا بیان

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عدلیہ‘ فوج اور پارلیمنٹ میں کوئی خرابی نہیں‘ شہباز شریف نواز شریف کو عدلیہ اور فوج کو گالیاں دینے سے روکیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ عدلیہ‘ فوج اور پارلیمنٹ میں کوئی خرابی نہیں خرابی کی جڑ نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ شہباز شریف نواز شریف کو عدلیہ اور فوج کو گالیاں دینے سے روکیں۔