اورنج لائن ٹرین کے سب سے بڑے سینٹرل سٹیشن پر چھت ڈالنے کا کام مکمل

سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 31 مارچ تک سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا‘ سائٹ انجینئر

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) اورنج لائن ٹرین کے سب سے بڑے سینٹرل سٹیشن پر چھت ڈالنے کا کام مکمل ‘ سپریم کورٹ نے سٹیشن کا تعمیراتی کام 31 مارچ تک مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے سب سے مشکل مرحلے سینٹرل سٹیشن کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، تمام تر حفاظتی اقدامات کے بعد 15 جنوری کو سینٹرل سٹیشن کے سول ورکس کا کام شروع کیا گیا جو سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے قبل63 روز میں تقریبا مکمل کر لیا گیا ہے، 22 کنال پر محیط لینٹر کی تعمیر کے لیے زیر زمین 78 میٹر تک پائلنگ ورکس کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سینٹرل سٹیشن کو انارکلی سے ملانے والے بیرل پر بھی کام تیز کر دیا گیا ہے سائٹ انجینئر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 31 مارچ تک سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :