پاک فضائیہ اور پنجاب حکومت کے مابین فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ڈیرہ غازی خان میں فورٹ منرو کے مقام پر کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائے گا‘ پاک فضائیہ کی تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات ہیں ، ملک کی تقدیر کو صرف تعلیم سے ہی بدلا جاسکتا ہے‘ اچھی تعلیم ایک بہتری نسل کو پروان چڑھاتی ہے ‘ ہماری کوشش ہوگی کہ فورٹ منرو میں پیرامیڈیکس کو تربیت دیں وزیراعلیٰ پنجابشہباز شریف اور ایئرمارشل سہیل امان کا تقریب سے خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں فورٹ منرو کے مقام پر کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائے گا‘ پاک فضائیہ کی تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات ہیں جبکہ ایئرمارشل سہیل امان نے کہا کہ ملک کی تقدیر کو صرف تعلیم سے ہی بدلا جاسکتا ہے‘ اچھی تعلیم ایک بہتری نسل کو پروان چڑھاتی ہے ‘ ہماری کوشش ہوگی کہ فورٹ منرو میں پیرامیڈیکس کو تربیت دیں۔

اتوار کو پاک فضائیہ اور پنجاب حکومت کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کے قیام کا معاہدہ ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں فورٹ منرو کے مقام پر کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائے گا فنڈز کا درست استعمال بہت ضروری ہے ہمیں امین بننا چاہئے وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے اس پروجیکٹ کے سلسلے میں دن رات ایک کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ عائشہ غوث نے اس پراجیکٹ کے لئے بہت مشکل سے ایک ارب روپیہ مہیا کیا اس کے علاوہ میں دیگر حکام بھی ان کی کاوشوں پر شکر گزار ہوں۔ پاک فضائیہ کی تعلیم کے میدان میں بھی گراں قدر خدمات ہیں حکومتی اور غیر حکومتی ادارے فنڈز کو امین بن کر استعمال کریں۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ملک کی تقدیر صرف تعلیم سے ہی بدل سکتی ہے۔ اچھی تعلیم ایک بہتر نسل کو پروان چڑھاتی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ فورٹ منرو میں پیرامیڈیکس کو تربیت دیں۔