طالبان کا کابل میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان حکام کے مطابق طالبان نے کابل میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غزنی صوبے کے پولیس سربراہ محمد زمان کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات ہونے والے حملے کے بعد 2 گھنٹے تک پولیس مقابلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکا اور نیٹو کے 2014 میں کمبیٹ مشن کے اختتام کے بعد طالبان نے افغانستان بھر میں حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔دریں اثنا افغانستان کے صوبے غور میں سڑک کنارے لگے بم کے پھٹنے سے ایک چرواہا ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے ترجمان اقبال نظامی کا کہنا تھا کہ طالبان نے یہ بم سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا تھا۔مشرقی صوبے خوست میں پولیس کے ترجمان بشیر بینا کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے بم حملے میں 2 بچے ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ یہ دونوں حملے ہفتے کے روز پیش آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :