کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سے پی آئی اے عملے کا مبینہ ناروا سلوک

پی آئی اے عملے نے کھلاڑیوں کے ہر بیگ میں سامان 20، 20کلوکرنیکاکہا ، پی آئی اے عملے کے تیسرے فرد نے آکر معاملہ سنبھالا اور ٹیم لاہور روانہ ہوسکی

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سے پی آئی اے عملے کا مبینہ ناروا سلوک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) پی ایس ایل میں ایلیمنٹری ون کھیلنے کیلئے کراچی سے لاہور آنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پی آئی اے عملے نے ایئرپورٹ پر سامان کے زائد وزن پر مبینہ ناروا سلوک کا مظاہرہ کیا۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم اورپی آئی اے عملے میں سامان کے وزن پرتنازعہ ہوا،جبکہ ٹیم منیجراعظم خان نے دعوی کیا کہ کھلاڑیوں کے سامان کا مجموعی وزن مقررہ حد میں ہی تھا۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجر کے مطابق کسی بیگ میں 22، کسی میں 20، کسی میں 15 کلو سامان تھا۔ جبکہ دوسری جانب پی آئی اے کے عملے نے کھلاڑیوں کے سامان کا انفرادی وزن کرنے پر زور دیا۔ٹیم انتظامیہ نے بتایا کہ پی آئی اے عملے کے 2 افراد نے ہر بیگ میں سامان 20، 20کلوکرنیکاکہا جس کے بعد پی آئی اے عملے کے تیسرے فرد نے آکر معاملہ سنبھالا اور ٹیم لاہور روانہ ہوسکی۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی ٹیم منگل کو لاہور میں ایلیمنٹری ون میچ میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی۔