کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) کیون پیٹرسن نے کرکٹ سے ناطہ مکمل طور پر توڑ لیا جب کہ پی ایس ایل تھری کے ساتھ لیگز کا کیریئر بھی ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

کیون پیٹرسن نے پی ایس ایل ایونٹ سے قبل ہی یہ اعلان کر دیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگرچہ پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکے لیکن انگلش بیٹسمین نے پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا،اس لیے عملی طور پر انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف آخری میچ کھیل لیا جس میں6گیندوں پر7رنز بنائے۔

پیٹرسن نے اپنے آخری ایونٹ میں صرف ایک نصف سنچری بنائی،ان کا گھر جنوبی افریقہ میں کروگر نیشنل پارک کے قریب زیر تعمیر ہے،انھوں نے فلاحی کاموں میں دلچسپی گذشتہ برس ہی لینا شروع کردی تھی۔گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیون پیٹرسن نے لکھاکہ بوٹس رکھ دیے،شکریہ۔

متعلقہ عنوان :