باجوڑ ایجنسی،خونزادہ چٹان کے گھر پر میزائلوں سے حملہ، آصف زرداری کی مذمت

ایسے بزدلانہ حملوں سے اخوندزادہ چٹان کے حوصلے کو پست نہیں کیا جا سکتا، آصف زرداری کا بیان

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) سابق رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر اخونزادہ چٹان کے گھر پر میزائلوں سے حملہ تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے،حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، آصف زرداری نے اخونزادہ چٹان کے گھر پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے اخوندزادہ چٹان کے حوصلے کو پست نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی میں پی پی پی رہنما کے گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا تاہم حملے کے وقت گھر میں موجود سابق ایم این اے حملے میں محفوظ رہے ۔میزائل حملے میں مکان کو نقصان پہنچا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اخونزادہ چٹان کے گھر پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے اخوندزادہ چٹان کے حوصلے کو پست نہیں کیا جا سکتا۔پی پی پی شریک چیئرمین نے کہا پارٹی کو اخونزادہ چٹان کی بہادری پر فخر ہے۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے بھی بھی اخونزادہ چٹان کے گھر پر حملہ کی مذ مت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :