ناصر جنجوعہ کی افغان چیف ایگزیکٹو عبدالله عبدالله اور صدر اشرف غنی سے ملاقا توں میں پاکستان اور افغانستان کے مابین امن اور استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،ترجمان قومی سلامتی

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے افغانستان کا دورہ کیا اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبدالله عبدالله اور صدر اشرف غنی سے ملاقاتیں کیں‘ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے مابین امن اور استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اتوار کو ترجمان قومی سلامتی کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے افغانستان کا دورہ کیا ان کا افغانستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناصر جنجوعہ نے یہ دورہ افغان صدر اشرف غنی کے امن مذاکرات کی پیشکش پر کیا۔ افغانستان نے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کے دورہ افغانستان کی پذیرائی کی ناصر جنجوعہ نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبدالله عبدالله سے ملاقاتیں کیں۔ ناصر جنجوعہ نے افغان وزیر دفاع اور چیف سکیورٹی ایجنسی اور افغان قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے امن اور استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ افغان مشیر سلامتی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاک افغان تعلقات بہتر کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :