Live Updates

زرداری برا تھا یا اچھااس کا سوال میڈیا عمران خان سے کر یں،خورشید شاہ

عمران خان نے سینیٹ چیئرمین کیلئے حمایت کر دی اب شریف آدمی مزید کیا کرے،سیاست میں تمام دروازے کھلے ہیں،شیری رحمان ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بن جائیں گی ،سیاست انسانیت کی خدمت کا نام ہے ،میری تو دعا ہے خدا تمام سیاستدانوں کو اچھا اور نیک بنائے، پرویز مشرف جب آئیں گے تو ان کے حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دوںگا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی سکھر میں این آئی سی وی ڈی ہسپتال کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن جائیں گی، زرداری برا تھا یا اچھااس کا سوال میڈیا عمران خان سے کر یں ، سیاست انسانیت کی خدمت کا نام ہے ،میری تو دعا ہے کہ خدا تمام سیاستدانوں کو اچھا اور نیک بنائے، پرویز مشرف جب آئیں گے تو ان کے حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دوںگا، عمران خان نے سینیٹ چیئرمین کے حوالے سے حمایت کر دی اب شریف آدمی مزید کیا کرے،سیاست میں تمام دروازے کھلے ہیں۔

اتوار کو سکھر کے این آئی سی وی ڈی ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے عوام کی فلاح پر توجہ دی ہے ہم نے اپنے دور حکومت میں اسی لاکھ سرکاری ونیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور مزدوروں کی اجرت 8سے پندرہ ہزار روپے کی تاہم ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے اور جو ہم کررہے ہیں اس کا نمونہ یہ ہسپتال ہے جس کے بارے میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ صرف سکھر کا ہسپتال ہے یہ تاثر غلط ہے یہ اسپتال پاکستان اور سندھ کا اسپتال ہے جہاں پر بلاتفریق کسی بھی زبان بولنے والے کسی بھی علاقے کے مکین کا علاج کیا جاتا ہے اس اسپتال کی ایک ماہ سیبھی کم عرصے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

ایک ماہ سے کم عرصے میں 2409ایمرجنسی کیسز دیکھے گئے ہیں جن میں سات سو پندرہ مریضوں کو داخل کیا گیا 1109اوپی ڈی رہی 85کے آپریشن کیے گئے اور تین اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ہیں بلاشبہ ایک ماہ سے کم عرصے میں اسپتال کی یہ کارکردگی قابل ستائش ہے اور ہم اسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر سے بہتر بنائیں گے ان کا کہنا تھا کہ اس اسپتال کا معیار انڈو پاک کی بہترین اسپتالوں سے کسی طور کم نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں اس اسپتال کے علاوہ ایس آئی یوٹی اور کینسر اسپتالوں کا کام چل رہا ہے جلد سکھر میں آئی بی اے انجنیئرنگ یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی اسپتال میں مفت تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہماری ہر مممکن کوشش ہوگی کہ اس اسپتال کے نظام کو جیسا ہے ویسا ہی رہنے دیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سکھرکے سول اسپتال کی کارکردگی کو بھی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات