پریا پرکاش کے نئے فوٹوشوٹ نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

پریا پرکاش کے نئے فوٹوشوٹ نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) نگاہوں سے جلوے دکھانے والی پریا پرکاش کے نئے فوٹوشوٹ نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے چہرے کے تاثرات اور آنکھوں کا جلوہ دکھا کر لاکھوں دلوں کو پگھلانے والی پریا پرکاش کے نئے فوٹوشوٹ نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

پریا پرکاش نے حال ہی میں ایک شوٹ کروایا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اس فوٹوشوٹ میں انہیں گلابی رنگ کے گاون میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے پریا پرکاش کو بھارتی ملیالم فلم "اورو آدھار لو" کے رومانٹک گانے مانیکا ملارایا پووی کی مختصر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عام سی لڑکی سے اسٹار بنا دیا تھا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں پریا پرکاش اور روشن عبدالرف کو ایک دوسرے سے رومانوی شرارتیں کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :