چینی صدر شی جن پنگ اور جرمن چانسلر انجلا مر کل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، ایک دوسرے کو مبارکباد

چین جرمنی اختلافات کو حل کیا جائے تو دونوں کے تعلقات کی مستحکم ترقی کا عمل جاری رہے گا ،شی جن پنگ جرمنی بیلٹ اینڈ روڈ کو یورپ اور ایشیا کے درمیان تعاون اور تبادلوں کا تزویراتی پل تصور کرتا ہے، چین کے ساتھ اعلی سطح کے تبادلوں اور رسمی مذاکرات کو مضبوط کیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، رمن چانسلر انجلا مر کل کی چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

بیجنگ/برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) جرمن چانسلر انجلا مر کل نے شی جن پنگ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اعلی سطح کے تبادلوں اور رسمی مذاکرات کو مضبوط کیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، جرمنی بیلٹ اینڈ روڈ کو یورپ اور ایشیا کے درمیان تعاون اور تبادلوں کا تزویراتی پل تصور کرتا ہے، جبکہ چینی صدر نے کہا چین جرمنی اختلافات کو حل کیا جائے تو چین جرمنی تعلقات کی مستحکم ترقی کا عمل جاری رہے گا ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر انجلا مرکیل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا جس میں رمن چانسلر انجلا مر کل نے شی جن پنگ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جرمن حکومت چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر آمادہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ اعلی سطح کے تبادلوں اور رسمی مذاکرات کو مضبوط کیا جائے گااور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے اور اسے یورپ اور ایشیا کے درمیان تعاون اور تبادلوں کا تزویراتی پل تصور کرتا ہے ۔ جرمنی چاہتاہے کہ منصوبوں میں تعاون کے ذریعے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے۔چینی صدر شی جن پنگ نے مرکیل کو جرمنی کا چوتھی مرتبہ چانسلر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔

انہوں نے کہا کہ چین اور جرمنی دنیا کے بڑے ممالک کی حیثیت سے عالمی استحکام کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو جامع تزویراتی شراکت داری پر مبنی تعلقات کے ڈھانچے کے تحت مزید فروغ دیا جانا چاہیے۔ چین اور جرمنی کو دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی کی مثال بننا چاہئے اور دونوں ممالک کو کثیر الجہتی ترقی اور عالمگیریت کے تحفظ کے لئے کوشش کرنی چاہئے ۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور جرمنی حریف کے بجائے شراکت دار ہیں اور ایک فریق کی ترقی کو دوسرے فریق کے لیے مواقع پیدا کرنے چاہیے نا کہ چیلنجز ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ایک دوسرے کے حساس معاملات اور بنیادی مفادات کو اہمیت دی جائے اور اختلافات کو مناسب انداز سے حل کیا جائے تو چین جرمنی تعلقات کی مستحکم ترقی کا عمل جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :