چینی صدر شی جن پنگ نے لی کی چیانگ کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کی توثیق کردی

شو چھی لیانگ اور چانگ یو شیامرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین، وے فونگ حے سمیت چار افراد مرکزی فوجی کمیشن کے اراکین نامزد ،چو چھیان چینی سپریم کورٹ کے صدر اور چانگ چوین کو سپریم پروکیوریٹ کا پرکیوریٹر جنرل منتخب کر دیا گیا ،چینی صدر نے دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے صدارتی فرمان پر دستخط کر دیے

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے صدارتی فرمان پر دستخط کرتے ہوئے لی کی چیانگ کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کی توثیق، شو چھی لیانگ اور چانگ یو شیا کو مرکزی فوجی کمیشن کا نائب چیئرمین اور وے فونگ حے سمیت چار افراد کو مرکزی فوجی کمیشن کے اراکین نامزد کر دیا ،چو چھیان چینی سپریم کورٹ کے صدر اور چانگ چوین سپریم پروکیوریٹ کا پرکیوریٹر جنرل منتخب ۔

اتوار کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کی مجلس چیئرمین کا ساتواں اجلاس بیجنگ میں چین کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہو جس میں عوامی جمہوریہ چین کے آئین کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کانگریس کو وزیر اعظم کے امید وار کا نام،مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیرمین اور ارکان کے انتخاب کے لیے امیدواروں کی فہرست پیش کی اجلاس میں رائے شماری کے ذریعے شی جن پنگ کی جانب سے وزیر اعظم اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین اور ارکان کے انتخاب کے لیے امید واروں کے نام کانگریس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران رائے شماری کے ذریعے لی کی چیانگ کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کی توثیق کر دی گئی ۔آئین کے تحت چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے لی کی چیانگ کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شو چھی لیانگ اور چانگ یو شیا کو مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیرمین اور وے فونگ حے سمیت چار افراد کو مرکزی فوجی کمیشن کے اراکین کے طور پر نامزد کیا ہے ہے ۔

نو منتخب صدر شی جن پھنگ نے اپنے پہلے صدارتی فرمان پر دستخط کرتے ہوئے لی کی نگ کو وزیراعظم تعینات کیا۔رائے شماری کے ذریعے شو چھی لیان ، چانگ یو شیا کو مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ، یانگ شاو تو کو چین کے قومی نگراں کمیشن کا سربراہ ، چو چھیان کو چین کی سپریم کورٹ کا صدر اور چانگ چوین کو سپریم پروکیوریٹ کا پرکیوریٹر جنرل منتخب کیا گیا ہے۔رائے شماری کے بعد لی کھہ چھیانگ اور یانگ شاو تو سمیت دیگر نو منتخب اعلی عہدہ داروں نے آئین سے وفادری کا حلف اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :