سی ڈی اے کی 5ہزار 43آسامیاں خالی نکلیں

خالی آسامیوں میں گریڈ 20کی 11،19کی 58، 18کی 16، 17کی 266اور گریڈ 16کی 224 آسامیاں شامل منظور کردہ آسامیوں کی کل تعداد 19 ہزار 453 جبکہ 14ہزار 410ملازمین کام کر رہے ہیں

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی ای) کی 5ہزار 43آسامیاں خالی نکلیں ،منظور کردہ آسامیوں کی کل تعداد 19 ہزار 453 ہے جبکہ 14ہزار 410ملازمین اس وقت سی ڈی اے میں کام کر رہے ہیں، خالی آسامیوں میں گریڈ 20کی 11،گریڈ19کی 58،گریڈ 18کی 16،گریڈ 17کی 266اور گریڈ 16کی 224 آسامیاں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی ای)میںمنظور کردہ آسامیوں کی تعداد 19ہزار 453 ہے جبکہ 5ہزار 43آسامیاں خالی ہیں ، 14ہزار 410ملازمین اس وقت سی ڈی اے میں کام کر رہے ہیں ، سی ڈی اے میں اس وقت گریڈ 20کی 11آسامیاں خالی ہیں جبکہ گریڈ19کی 58آسامیاں خالی ہیں ، اسی طرح گریڈ 18کی 16،گریڈ 17کی 266اور گریڈ 16کی 224آسامیاں خالی ہیں ، دیگر خالی آسامیوں میں گریڈ 15کی ایک ،گریڈ 14کی 293،گریڈ 13کی 4 ، گریڈ 12کی 11، گریڈ 11کی 110،گریڈ 10کی 147آسامیاں خالی ہیں ، اسی طرح گریڈ 9کی 215،گریڈ 8کی 91،گریڈ 7کی 312،گریڈ 6کی 157،گریڈ 5کی 478 ،گریڈ 4کی 188،گریڈ 3کی 77، گریڈ 2کی 122اور گریڈ1کی 2262آسامیاں خا لی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :