Live Updates

شہباز شریف کی شی جن پنگ کو چین کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

شی جن پنگ نے قلیل مدت میں چین کو مضبوط معیشت بنا دیا‘ انہوں نے چین کی ترقی و خوشحالی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے‘ آج چین بڑی عالمی معاشی قوت بن چکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے قلیل مدت میں چین کو مضبوط معیشت بنا دیا‘ انہوں نے چین کی ترقی و خوشحالی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے‘ آج چین بڑی عالمی معاشی قوت بن چکا ہے۔ اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے شی جن پنگ کو چین کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ نے صدر شی جن پنگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ کا دوبارہ منتخب ہونا ان کی عظیم قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ شی جن پنگ نے چین کو قلیل عرصے میں مضبوط معیشت بنا دیا۔ ان کی پالیسیوں کی بدولت چین آج بڑی عالمی معاشی قوت بن چکا ہے۔ چین کے صدر کا نظریہ بلند انسان اقدار اور مفاد عامہ کی وسیع تر سوچ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی و خوشحالی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین معاشی اور اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات