بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں‘ دعا ہے سیاست کرنیوالے سیاست دان بن جائیں‘ سیاست لوگوں کیلئے کچھ کرنے کا نام ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں‘ دعا ہے کہ سیاست کرنے والے سیاست دان بن جائیں‘ سیاست لوگوں کے لئے کچھ کرنے کا نام ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت میں بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں صحت کی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ گردوں کے ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے دعا ہے کہ سیاست کرنے والے سیاست دان بن جائیں۔ سیاست لوگوں کے لئے کچھ کرنے کا نام ہے۔ بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔