تعلقات میں بہتری آنے تک پاکستان کا ہائی کمشنر کو واپس دہلی نہ بھیجنے کا فیصلہ

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو اس وقت تک نئی دہلی نہیں بھیجے گا جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونما نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو اس وقت تک نئی دہلی نہیں بھیجے گا جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونما نہیں ہوتی اور بھارتی خفیہ ادارے پاکستانی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم نہیں کردیتے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے پے درپے واقعات کے بعد ہائی کمشنر سہیل محمود کو محض مشاورت کے لیے نئی دہلی سے اسلام آباد بلایا تھا، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر واپس بھارت نہیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :