طالبان امن کی کوشش سے فائدہ اٹھائیں،پاکستان اور افغانستان کے درمیان اتفاق

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی تصا ویر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کر دیں

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا یے کہ پاکستان اور افغانستان نے اتفاق کیا ہے کہ طالبان کو نئی امن پیش کش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کیس جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور افغان چیف ایگزیکٹو کے درمیان ملاقات کے دوران پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لئے بین الریاستی مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران افغان امن عمل اور افغانستان کی جانب سے طالبان کو پیش کی گئی امن کی کوشش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ملاقات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ طالبان کو نئی امن پیش کش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔