Live Updates

ستیاناس اور بیڑا غرق تھیوری اب نہیں چلے گی، احسن اقبال

عوام عمران خان کے جھوٹے پراپیگنڈا کی حقیقت جان چکے، خان صاحب 27کلومیٹر لاہور میٹرو 30ارب روپے میں بنی 26 کلومیٹرپشاورمیٹرو 57 ارب روپے میں بنائی جارہی ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ٹویٹ

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے جھوٹے پراپیگنڈاکی حقیقت جان چکے ہیں، ستیاناس اور بیڑاغرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ خان صاحب 27کلومیٹر لاہور میٹرو 30ارب روپے میں بنی ،اس کے مقابلے میں 26 کلومیٹرپشاورمیٹرو 57 ارب روپے میں بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا خان صاحب کیا کے پی میں کوئی بھوکا نہیں بچا ۔عوام آپ کے جھوٹے پراپیگنڈا حقیقت جان چکے ہیں، ستیاناس اور بیڑاغرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات