8 201ء میں میاں نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا،خواجہ ا ٓصف

مجھے اپنی اولاد سے اتنی محبت نہیں ملی جتتی اہلیان سیالکوٹ سے ملی ،دنیا کی کوئی طاقت مجھے نواز شریف کے نام سے ووٹ مانگنے سے نہیں روک سکتی،ووٹ کا استعمال اللہ کو حاضرناظر جان کر اس ملک کی سرفرازی کیلئے کریں،ہم تو صرف نواز شریف کا پرچم لیکر آواز بلند کر رہے ہے ووٹ نواز شریف کو ملناہے،نئی حلقہ بندیوں میں لوگوں کو اعتراض ہوگا مجھے کوئی اعتراض نہیں مجھے نواز شریف اور اس شہر کے باسیوں کی وفا کے ووٹ ملیں گے،وزیرخارجہ خواجہ محمدا ٓصف کا تقریب سے خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) وزیرخارجہ خواجہ محمدا ٓصف نے کہا ہے کہ 8 201ء میں میاں نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، پانچ الیکشن مجھے اپنی اولاد سے اتنی محبت نہیں ملی جتتی اہلیان سیالکوٹ سے ملی دنیا کی کوئی طاقت مجھے میاں نواز شریف کے نام سے ووٹ منگنے سے نہیں روک سکتی،ووٹ کا استعمال اللہ کو حاضرناظر جان کر اس ملک کی سرفرازی کے لیے کریں،ہم تو صرف نواز شریف کا پرچم لیکر آواز بلند کر رہے ہے ووٹ نواز شریف کو ملناہے،نئی حلقہ بندیوں میں لوگوں کو اعتراض ہوگا مجھے کوئی اعتراض نہیں مجھے نواز شریف اور اس شہر کے باسیوں کی وفا کے ووٹ ملیں گے اورچھٹے الیکشن میں بھی میرے فلیکس پر نوازشریف کی تصویر ہوگی اور یہ میرے لیے فخر کی بات ہے ،خواجہ آصف اگر کل نہیں ہوگا تو مسلم لیگ ن کو کوئی اور جوائن کرے گا،پچھلے ہفتے واقعہ ہوا تھا مجھے اس واقعہ کا کوئی دکھ نہیں کہ مذہبی جنونیت کو بڑھا یا گیامجھے پتا ہے اس کام کے پیچھے کونسی طاقتیں اور لوگ ملوث ہیں اگر کوئی ہم پر چیز اچھالتا ہے تو مجھے اسکا کوئی رنج نہیںمجھ پر وہ تیزاب بھی پھینک سکتا تھا یا گولی چلا دیتا تو میں کیا کر سکتا تھا اللہ کا شکر ہے میرا رب میرے اعمال پہ مجھے جانچے گا اس دنیا میں میرے شہر کے لوگ مجھے جانچ رہے ہیں،ہمارے دشمن بھی ہم پر الزام نہیں لگا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پکا گڑھ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مراکش سے لیکر برما تک مسلمان کسی نا کسی مصیبت میں اللہ ہم سے راضی نہیں اگر راضی ہوتا تو فلسطین رہنگیا میں ظلم نہ ہوتا،کسی انسان کی معصومیت کا فائدہ اتھا کر سیاہی دیکر سیاست نہیں ہوتی،31مئی سے ہماری حکومت تحلیل ہو جائے گی پنتالیس سے ساٹھ دنوں میں الیکش ہوگا۔

(جاری ہے)

ہمارے دشمن بھی ہم پر الزام نہیں لگا سکتے