Live Updates

عمران خان اپنی مر ضی سے نہیں ’’ریموٹ کنٹرول ‘‘سے چلتے ہیں ‘رانا ثنا اللہ خاں

انکے تمام منصوبے اور سازشیں ناکام ہوں گی اور عام انتخابات میں نوازشر یف کی قیادت میں (ن) لیگ ہی کامیابی ہوگی ‘(ن) لیگ قیادت ملک وقوم کیلئے جیلوں میں جانے سمیت ہر قر بانی دینے کو تیار ہے مگر اصولوں اور نظر ے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ‘عمران خان اور آصف زرداری اندر کھاتے بھائی بن چکے ہیں عام انتخابات کے بعد قوم کو مزید یقین ہوجائیگا ‘صوبائی وزیر قانون پنجاب کی گفتگو

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مر ضی سے نہیں ’’ریموٹ کنٹرول ‘‘سے چلتے ہیں مگر انکے تمام منصوبے اور سازشیں ناکام ہوں گی اور عام انتخابات میں نوازشر یف کی قیادت میں (ن) لیگ ہی کامیابی ہوگی ‘(ن) لیگ قیادت ملک وقوم کیلئے جیلوں میں جانے سمیت ہر قر بانی دینے کو تیار ہے مگر اصولوں اور نظر ے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ‘عمران خان اور آصف زرداری اندر کھاتے بھائی بن چکے ہیں عام انتخابات کے بعد قوم کو مزید یقین ہوجائیگا ۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشر یف کی آواز کو دبانے کیلئے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں مگر ایسا کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور ہرگزرتے دن کیساتھ ساتھ نوازشر یف مزید مضبوط اور مقبول ہو رہا ہے او ر انکو جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں دیکر بھی کوئی طاقت خاموش نہیں کرواسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری کو بھی نوازشر یف کی آواز دبانے والوں نے بھائی بنایا ہے مگر قوم تمام حقائق جان چکی ہے اس لیے عام انتخابات میں (ن) لیگ ہی میاں نوازشر یف کی قیادت میں کامیاب ہوگی اور مخالفین کو عبر تناک شکست دیں گی اور لیگ حکومت بنائی گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات