محترمہ شیریں رحمان کا سینٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونا بھٹو نظریاتی وافکار کی جیت ہے‘ چوہدری پرویز اشرف

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) سابق وزیر حکومت ومرکزی رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ محترمہ شیریں رحمان کا سینٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونا بھٹو نظریاتی وافکار کی جیت ہے۔تاریخ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر کا سینٹ میں انتخاب اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین کو معاشرے میں اعلیٰ مقام پر دیکھنے کی متمنی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی سربلندی کیلئے گراں قدر اقدامات اٹھائے۔یہی وجہ ہے کہ خواتین کا اعتماد پیپلزپارٹی پر سب سے زیادہ ہے۔آج بھی کلیدی عہدوں پر خواتین کو براجمان کروانے کا سہرہ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے۔مدد حر آصف علی زرداری اور فرزند بے نظیر کی قیادت میں پیپلزپارٹی عوام کے دلوں کو مسخر کرنے کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔آزاد کشمیر میں ووٹر پر شب خون مارنے والوں سے چھینا گیا مینڈیٹ جلد واپس لیں گے۔ہم شریں رحمان کو اپوزیشن لیڈر سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔