پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے وطن عزیز کو عوامی خوشحالی اور تعمیر وترقی کا گہوارہ بنائیں گے‘حلقہ نمبر دو میں سیاسی شعبہ بازوں نے حلقہ کے عوام کے حقوق صلب کر رکھے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام گڑھ کے رہنما چوہدری نزاکت بندوروی کی بات چیت

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن اسلام گڑھ کے رہنما چوہدری نزاکت بندوروی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے وطن عزیز کو عوامی خوشخالی اور تعمیر وترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔حلقہ نمبر دو میں سیاسی شعبہ بازوں نے حلقہ کے عوام کے حقوق صلب کر رکھے ہیں‘ پاکستان مسلم لیگ نحلقہ نمبر دو سمیت پورے آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلائے گی اورمیرٹ کا بول بالا کریگی۔

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اورمحمد نذیر انقلابی پاکستان وکشمیری عوام کی امیدوں کا مرکز ومحور ہیں اور ان کی ولولہ انگیز قیادت میں خطے کے اندر حقیقی تبدیلی جہاں عوام کو برابری کی بنیاد پر ان کے حقوق مل سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

چوہدری نزاکت بندوروی نے کہا کہ حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکا ہے ،نوجوان طبقے کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت نے ثابت کر دیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ نمبر دو سے کلین سویپ کریگی۔

محمد نذیر انقلابی نے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔حلقہ نمبر دو کے عوام کا ماضی میں استحصال کیا جا تا رہاہے پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازلہ کریگی۔