وزیراعظم فاروق حیدرخان کی قیادت میں آزادکشمیرمیں اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس شروع ہیں‘ آزادکشمیرمیں تمام بڑی سڑکات کو پختہ کیاجارہاہے ‘بجلی، پانی ، صحت اور تعلیم کی سہولیات گائوں گائوں تک پہنچ رہی ہیں

آزادجموںوکشمیرقانون سازاسمبلی کے سابق ممبروضلعی صدرمسلم لیگ ن راجہ مقصود احمدخان کی بات چیت

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) آزادجموںوکشمیرقانون سازاسمبلی کے سابق ممبروضلعی صدرمسلم لیگ ن راجہ مقصود احمدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں آزادکشمیرمیں اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس شروع ہیں۔ آزادکشمیرمیں تمام بڑی سڑکات کو پختہ کیاجارہاہے ۔بجلی، پانی ، صحت اور تعلیم کی سہولیات گائوں گائوں تک پہنچ رہی ہیں۔

سرکاری ملازمتیں میرٹ پر لوگوں کومل رہی ہیں۔رشوت اور کرپشن کادور ختم ہوچکاہے۔راجہ محمدفاروق حیدرخان کی حکومت کے پانچ سال گذشتہ ستر سالوں پربھاری ہونگے۔ پاکستان میں مسلم لیگ ن2018 کے الیکشن میں کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائے گی اور تعمیروترقی کے سفرکوجاری وساری رکھے گی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ مقصود احمد خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرکوتعمیروترقی کے لحاظ سے مثالی خطہ بنانے میں کوشاں ہے۔ آزادکشمیرمیںاین ٹی ایس کے نفاذسے پڑھے لکھے نواجوں کوان کی صلاحیت اور اہلیت پربھرتی کیاجارہاہے جس سے معیار تعلیم میں بے پناہ اضافہ متوقع ہوگا۔انھوں نے کہاکہ جب تک خطہ کے اندر قانون وآئین کی عملداری اور میرٹ پرسوفیصد عملدرآمد نہیں ہوتا اس وقت تک خطہ ترقی کی منازل صحیح معنوں میں طے نہیں کرسکتا۔

ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کافری ہونا غریب عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔پورے آزادکشمیرمیں غریب عوا م کے مسائل بتدریج کم ہورہے ہیں۔انشاء اللہ ان پانچ سالوں میں لوگوں کااحساس محرومی دورہوجائے گااورتعمیروترقی مثالیں گاڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :