ملکی معیشت پر آئی ایم ایف کے خدشات کو درست تسلیم کرناتشویشناک امر ہے ‘سید بلال شیرازی

پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرضوں کیلئے دوبارہ رجوع کرنا معاشی خودکشی کے مترادف ہوگا‘صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ

اتوار 18 مارچ 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے ملکی معیشت پر آئی ایم ایف کے خدشات کو وفاقی مشیر خزانہ امور مفتح اسماعیل کی طرف سے درست تسلیم کرنا تشویشناک امر ہے حکومت بڑھتے ہوئے قرضوں اور ملک کی خراب معاشی صورتحال پر پر افواج پاکستان کے ترجمان نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے انہوںنے کہا کہ حکومت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے مزید قرضے حاصل کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے جبکہ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرضوں کیلئے دوبارہ رجوع کرنا معاشی خودکشی کے مترادف ہے کیونکہ قرضوں کے عوض ان کی شرائط پر عمل پیرا ہوکر بجلی گیس، پٹرول سمیت ہر شے پر ٹیکسوں کی بھر ماکرنا پڑے کی جس سے غریب اور سفید پوش آدمی کا جینا دوبھر ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ حکومت کو قرضوں کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے لیے اقدامات کرنے ہونگے اور ایسے افراد اور کاروبار جو ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا تاکہ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو ا س کے ساتھ ساتھ حکومت کو اپنے شاہانہ اخراجات کو بھی کنٹرول کرنا ہوگا انہوںنے کہا کہ یہ مقام افسو س ہے کہ حکومت اربوں روپے کے قرضے لیکر الیکشن سے قبل ترقیاتی کاموں کیلئے سلسلہ میں اراکین اسمبلی سڑکوں کی تعمیر و دیگر منصوبوں کیلئے دے رہی ہے تاکہ وہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرسکیں ۔جو بیڈگورننس کی انتہاہے ہے حکومت کو اپنے شاہانہ اخراجات کو کنٹرول اور وزیروںمشیروں کی فوج کو ختم کرنا ہوگا تاکہ معاشی صورتحال پر قابو پایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :