میاں صاحب! آپ نے ادارے تباہ کر دیئے، نواز شریف چابی والے کھلونے ہیں :بلاول بھٹو

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 مارچ 2018 15:51

میاں صاحب! آپ نے ادارے تباہ کر دیئے، نواز شریف چابی والے کھلونے ہیں ..
کوٹلی ستیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف چابی والے کھلونے ہیں، کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کے کئے جانے والے تمام فیصلے کسی اور نے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد میرا دل ٹوٹ گیا ۔

(جاری ہے)

میں ان سے پوچھتا ہوں کہ وہ کب سے انقلابی بن گئے اور ملک و قوم کیلئے انہوں نے کیا خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اب ہوش کے ناخن لینا ہوں گے ورنہ ملکی سیاست کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف سازشی تو ہوسکتے ہیں وہ انقلابی نہیں ہوسکتے۔ میاں صاحب نے ادارے تباہ کر دیئے۔ آج آپ گلی گلی مارے مارے پھر رہے ہیں۔ ان کا چھوٹا بھائی اب بڑا بھائی بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :