افغانستان میں طالبان کے تازہ حملے،بم دھماکے سے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چھ ہلاک

افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 35 افراد ہلاک،زمینی حملے میں آٹھ جنگجوبھی گرفتارکرلیے گئے،افغان حکام

اتوار 18 مارچ 2018 15:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) افغانستان میں طالبان کے ایک تازہ حملے میں افغان پولیس کے پانچ اہلکار مارے گئے ، دریں اثنا مغربی صوبے غور میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے،بعدازاںشمالی افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والے فضائی حملوں میں داعش کے لگ بھگ 35 عسکریت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔

امریکی خصوصی فورسز نے قشتاپا میں زمینی حملے بھی کیے اور داعش کے ایک اہم کمانڈر کو اس کے 7دوسرے ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کر لیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ غزنی کے پولیس چیف محمد زمان نے بتایا کہ طالبان جنگجوں نے چیک پوسٹوں پر ہفتے کی شب حملے کیے جس کے بعد سکیورٹی دستوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا، دریں اثنا مغربی صوبے غور میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان اقبال نظامی کے بقول اس بم کا ہدف بھی سکیورٹی اہلکار ہی تھے۔ افغانستان میں طالبان نے موسم بہار کی آمد کے ساتھ اپنے حملے بڑھا دئیے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک علاقائی افغان فوجی بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے صوبے جوزجان کے علاقوں درزاب اور قشتیپا میں ہوئے جہاں داعش نے اپنے اڈے قائم کر رکھے ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں وسط ایشیائی پڑوسی ملک ازبکستان کے سات شہری بھی شامل تھے۔فوج کا کہنا تھاکہ امریکی خصوصی فورسز نے قشتاپا میں زمینی حملے بھی کیے اور داعش کے ایک اہم کمانڈر کو اس کے سات دوسرے ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے ۔امریکی فوج نے ان کارروائیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔