ایشین جونیئر کیڈٹ جوڈو چمپئن شپ10سی15مئی تک لبنان مین کھیلی جائے گی

قومی ٹیم کے انتخاب میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئی3رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی

اتوار 18 مارچ 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) ایشین جونیئر کیڈٹ جوڈو چمپئن شپ10سی15مئی تک لبنان مین کھیلی جائے گی اس سلسلے میں پاکستان جوڈو فیڈریشن( پی جے ایف ) نے سائوتھ ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ اور ایشین جونیئر کیڈٹ جوڈو چمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئی3رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا ر پوٹر کے مطابق قائم کی گئی سلیکشن کمیٹی میں اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر ظریف احمد خان،فاٹا جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور شاہ خان آفریدی اور پاکستان آرمی کے میجر عابد شامل ہیں۔یاد رہے کہ ایشین جونیئر کیڈٹ جوڈو چمپئن شپ10سی15مئی تک لبنان مین کھیلی جائے گی جبکہ ساوتھ ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ 19سی24اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔