اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے تین روزہ ٹرائلز 11 سے 13 اپریل تک اسلام آباد میں منعقد ہوں گے

ٹرائلز میں اسلام آباد بھر سے 30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جن میں سے ایونٹ کیلئے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا

اتوار 18 مارچ 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ میں اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے تین روزہ ٹرائلز 11 سے 13 اپریل تک اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے سیکرٹری محمد بلال ستی کے مطابق ٹرائلز میں اسلام آباد بھر سے 30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جن میں سے ایونٹ کیلئے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیراہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ 14 سے 18 اپریل تک پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ ای نائن اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں اسلام آباد کرکٹ کلب کے انتحاب کیلئے ٹرائلز 11 سے 13 اپریل تک اسلام آباد میں ہوں گے جبکہ باقی تمام ٹیمیں اپنے اپنے شہر میں ایونٹ کے انتخاب کیلئے تربیتی کیمپ لگائیں گی۔

متعلقہ عنوان :