Live Updates

عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ خارج از امکان نہیں ،ْخورشید شاہ

امید ہے شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن جائیں گی، زرداری برا تھا یا اچھااس کا سوال میڈیا عمران خان سے کر یں ،ْ سیاست انسانیت کی خدمت کا نام ہے ،ْ خدا تمام سیاستدانوں کو اچھا اور نیک بنائے، پرویز مشرف جب آئیں گے تو ان کے حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دوںگا ،ْمیڈیا سے بات چیت

اتوار 18 مارچ 2018 15:00

عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ خارج از امکان نہیں ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ خارج از امکان نہیں ،ْامید ہے شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن جائیں گی، زرداری برا تھا یا اچھااس کا سوال میڈیا عمران خان سے کر یں ،ْ سیاست انسانیت کی خدمت کا نام ہے ،ْ خدا تمام سیاستدانوں کو اچھا اور نیک بنائے، پرویز مشرف جب آئیں گے تو ان کے حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دوںگا۔

اتوار کو سکھر کے این آئی سی وی ڈی ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے عوام کی فلاح پر توجہ دی ہے ہم نے اپنے دور حکومت میں اسی لاکھ سرکاری ونیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور مزدوروں کی اجرت 8سے پندرہ ہزار روپے کی تاہم ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے اور جو ہم کررہے ہیں اس کا نمونہ یہ ہسپتال ہے جس کے بارے میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ صرف سکھر کا ہسپتال ہے یہ تاثر غلط ہے یہ ہسپتال پاکستان اور سندھ کا ہسپتال ہے جہاں پر بلاتفریق کسی بھی زبان بولنے والے کسی بھی علاقے کے مکین کا علاج کیا جاتا ہے اس ہسپتال کی ایک ماہ سے بھی کم عرصے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

ایک ماہ سے کم عرصے میں 2409ایمرجنسی کیسز دیکھے گئے ہیں جن میں سات سو پندرہ مریضوں کو داخل کیا گیا 1109اوپی ڈی رہی 85کے آپریشن کیے گئے اور تین اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ہیں بلاشبہ ایک ماہ سے کم عرصے میں ہسپتال کی یہ کارکردگی قابل ستائش ہے اور ہم ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر سے بہتر بنائیں گے ۔ سید خورشید شاہ نے کہاکہ اس ہسپتال کا معیار انڈو پاک کی بہترین ہسپتالوں سے کسی طور کم نہیں ہے ،ْسکھر میں اس ہسپتال کے علاوہ ایس آئی یوٹی اور کینسر ہسپتالوں کا کام چل رہا ہے جلد سکھر میں آئی بی اے انجینئرنگ یونیورسٹی بھی قائم کی جائیگی۔

انہوںنے کہاکہ این آئی سی وی ڈی ہسپتال میں مفت تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ اس ہسپتال کے نظام کو جیسا ہے ویسا ہی رہنے دیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سکھرکے سول ہسپتال کی کارکردگی کو بھی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، آصف علی زرداری اور عمران خان گلے ملیں تو اچھی بات ہے۔ایک سوال پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو مسترد نہیں کیا جاسکتا، اس حوالے سے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ شیری رحمان اپوزیشن لیڈر سینیٹ بن جائیں گی جس پر انہوں نے کہا کہ جی ہاں شیریں رحمان اپوزیشن لیڈر بن جائیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات