صدر مملکت ممنون حسین کی چینی صد شی جن پنگ کو پانچ سال کے لیے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کا انکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا عکاس ہے ،ْ ممنو ن حسین

اتوار 18 مارچ 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صد شی جن پنگ کو پانچ سال کے لیے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کا انکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا عکاس ہے،چین نے گزشتہ پانچ سالوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پاکستانی صد ر ممنون حسین نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کا انکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا عکاس ہے ۔

(جاری ہے)

صد ر ممنون حسین نے کہا کہ چین نے گزشتہ پانچ سالوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن سے نہ صرف چین کا عالمی سطح پر رتبہ بڑھا ہے بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عظیم چینی قوم آگے بڑھتی رہے گی اور خوشحالی کی منزل بھی حاصل کرے گی ۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے بہترین اسٹیٹیجک ساتھی ہیں ، اور دونوں ملک دو طرف تعلقات کی مضبوطی اور لوگوں کے فائدے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :