مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج اسرائیل سے درآمد کر دہ خطرناک کیمیائی مواد کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کی لاشیں مسخ کرر ہی ہے

اتوار 18 مارچ 2018 14:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران رہائشی مکانات کو خطرناک کیمیائی مواد کے ذریعے نذر آتش کرنے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا ہے جسکا مقصد شہید نوجوانوں کی لاشوںکو ناقابل شناخت بنانا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق RD 2PNGنامی کیمیکل بھارت نے اسرائیل سے خفیہ طور پر درآمد کیا ہے ۔

بھارتی فورسز نے یہ کیمیکل چند روز قبل سرینگر کے مضافاتی علاقے بلہامہ کھنموہ میں آپریشن کے دوران استعمال کرتے ہوئے چار رہائشی عمارات تباہ کر دیں جن کے ملبے سے تین نوجوانوںکی لاشیں برآمد ہو ئی تھیںجن میں سے آخری ملنے والی نعش کیمیائی مادے نے جلا کر خاکستر کر دی تھی اور وہ ناقابل شناخت تھی۔

(جاری ہے)

2017 میں 22جون کو ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے تباہ کیے گئے ایک مکان کے ملبے سے تین کشمیریوں کی ناقابل شناخت لاشیں ملی تھیں ۔

14اکتوبر 2017کو قابض فورسز نے پلوامہ کے ہی علاقے لیتر میں ایک مکان کو انتہائی خطر ناک آتش گیر مادے کے ذریعے تباہ کر کے پی ایچ ڈی کشمیر ی سکالر نثار احمد کو ایک اور نوجوان وسیم احمد شاہ کے ہمراہ شہید کر دیاتھا جبکہ 3جولائی 2017کو بھی قابض فورسز کی طرف سے پلوامہ ہی کے علاقے بمنو میں خطرناک کیمیکل کے ذریعے تباہ کیے گئے ایک مکا ن کے ملبے سے ایک نوجوان کی ناقابل شناخت لاش برآمد ہو ئی تھی۔